• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کر گئے

شائع February 7, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکار اسد صدیقی کے والد 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

اسد صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو افسوس ناک خبر کے بارے میں آگاہ کیا کہ ان کے والد کا انتقال گزشتہ رات ہوا تھا۔

تاہم اسد صدیقی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے والد کا انتقال کس وجہ سے ہوا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنا محافظ، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھو دیا ہے، ’میں نے اپنی فیملی کے سب سے زیادہ ہمت اور بہادر شخص، ابو، کو کھو دیا ہے۔‘

اسد صدیقی نے بتایا کہ ان کے والد کی عمر 85 سال تھی، انہوں نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے ان کے اہلخانہ اور مرحوم والد کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ کل (8 فروری کو) بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

اسد صدیقی کی اہلیہ اور اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اپنے سُسر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد اور سُسر کی ایک ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات ان کے سُسر اپنی زندگی کے لیے آخری لمحے تک بہادری کے ساتھ لڑرہے تھے، ان کی ہمت اور وقار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024