• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

شادی کے 12 سال بعد ایشا دیول کا اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

شائع February 7, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ جوڑا دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول نے اپنی شادی کے 12 سال بعد اپنے شوہر بھارت تختانی سے طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

ایشا دیول ماضی کی مقبول اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ہیں۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول اور ان کے شوہر نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم نے ہاہمی رضامندی کے ساتھ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ہم دونوں کے الگ ہوجانے کے بعد ہمارے بچوں کی بھلائی ہماری اولین ترجیح ہوگی، ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔‘

ایشا دیول کی شادی 2012 میں بزنس مین بھارت تختانی کے ساتھ ہوئی تھی، ان دونوں کی پہلی بیٹی رادھیا 2017 میں پیدا ہوئی اور دوسری بیٹی 2019 میں پیدا ہوئی تھی۔

گزشتہ سال جون میں ایشا نے اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی، تاہم جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب گزشتہ سال بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں بھارت تختانی موجود دکھائی نہیں دیے تھے۔

2020 میں شائع ہونے والی ’پیرنٹنگ‘ کے بارے میں اپنی کتاب میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں نظرانداز کرنے لگے تھے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’دوسرے بچے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ بھارت تختانی مجھے نظرانداز کررہے ہیں اور چڑچڑاپن محسوس کررہے ہیں اور مجھے توجہ نہیں دے رہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024