• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

شائع February 6, 2024
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی شو میں پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا — فوٹو: ڈان نیوز
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی شو میں پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا — فوٹو: ڈان نیوز

دوسرے عالمی دفاعی شو کے سلسلے میں دورہ سعودی عرب پر موجود چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی شو میں پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور ’الفتح ٹو‘ مزائل کے اسٹال کا بھی افتتاح کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سعوی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المطر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025