• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

انتخابات کے دن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

شائع February 6, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کے دن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پولنگ اسٹیشن کی 400 میٹر کی حدود میں کسی بھی قسم کے کیمپ لگانے پر پابندی ہو گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولنگ ڈے پر ووٹرز کو قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی درخواست کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ پولنگ اسٹیشن کی حدود کے 100 میٹر کے اندر نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگا سکیں گے جبکہ گنجان آباد شہری علاقوں میں امیدوار 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی آر او، آر او اور انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024