• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، نگران وزیراعظم

شائع February 6, 2024
انوارالحق کاکڑ نے کہا انتخابات 2024 کی شفافیت کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں — فوٹو: ریڈیو پاکستان
انوارالحق کاکڑ نے کہا انتخابات 2024 کی شفافیت کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں — فوٹو: ریڈیو پاکستان

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دولتِ مشترکہ کے مبصر گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے جانتھن سے وفد کے ہمراہ نگران وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے وفد کی انتخابات 2024 کے حوالے سے پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے تعلقات میں مضبوطی کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات 2024 کی شفافیت کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات 2024 کے جائزے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے، نگران حکومت ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کے لیے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نگران حکومت یقینی بنا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، انتخابات 2024 میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔

وفد نے سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو خیر سگالی کا پیغام دیا اور انتخابات 2024 کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024