• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

برطانوی اخبار، تھنک ٹینک کی نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی پیش گوئی

شائع February 6, 2024
دی گارجین کے مطابق انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کے اہم وعدے معیشت سے متعلق ہیں—فوٹو: پی ایم ایل (ن)
دی گارجین کے مطابق انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کے اہم وعدے معیشت سے متعلق ہیں—فوٹو: پی ایم ایل (ن)

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ اور تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نوازشریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہےہیں جو بانی پی ٹی آئی سے بہتر وزیر اعظم ہوں گے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے سیاسی تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف امریکا، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات دوبارہ بہتربناسکتے ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دور میں بری طرح نقصان پہنچا۔

دی گارجین کے مطابق انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کے اہم وعدے معیشت سے متعلق ہیں۔

برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ نے اپنے تجزیوں میں کہا کہ نواز شریف ایک کاروباری شخص ہیں جو مارکیٹوں اور پاکستان کے قرض دہندگان کو ساتھ رکھنے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔

برطانوی تھنک ٹینک نے معیشت اور بیرونی ممالک سے تعلقات میں بہتری کے لیے نواز شریف کے لیے پانچ سال کی مدت کو ضروری قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024