• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ڈی آئی خان تھانے پر حملے کا مقدمہ درج

شائع February 6, 2024
(آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے بتایا تھا کہ 30 سے زائد دہشت گردوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا—فوٹو: ڈان نیوز
(آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے بتایا تھا کہ 30 سے زائد دہشت گردوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا—فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درابن میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں کی جانب سے 4 اور 5 فروری کی درمیانی رات کیے گئے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تھانے پر حملے کا مقدمی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ناصر محمود نے حملے کی تصدیق کی تھی، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد میں محض 3 روز باقی رہ گئے تھے۔

ناصر محمود نے بتایا تھا کہ رات 3 بجے کے قریب دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانہ چودہوان پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے تھے، انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے بتایا تھا کہ 30 سے زائد دہشت گردوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا، ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

درابن میں پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک انیس الحسن نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ تھانے میں داخل ہونے کے بعد عسکریت پسندوں نے دستی بموں سے حملہ کیا جس سے پولیس کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025