• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پولنگ کے دن موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی ہدایت نہیں دی گئی، مرتضیٰ سولنگی

شائع February 6, 2024
نگران وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جمعرات کو ووٹ کا اپنا جمہوری حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں—فوٹو:ڈان نیوز
نگران وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جمعرات کو ووٹ کا اپنا جمہوری حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں—فوٹو:ڈان نیوز

نگران وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جمعرات کو ووٹ کا اپنا جمہوری حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں، پولنگ کے دن موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی ابھی تک کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ووٹ ڈالنا ان کی حب الوطنی اور ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے ان کے عزم کا عکاس ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پولنگ کے روز موبائل یاانٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے بارے میں حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔

مرتضیٰ سولنگی نے اس امر کا اعادہ کیاکہ نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنارہی ہے اورسرکاری میڈیا تمام جماعتوں کو مناسب کوریج دے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر انتخابات کے روز ملک میں کہیں بھی امن وامان کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو مقامی انتظامیہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024