• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

کراچی: این اے 242 سے اے این پی امیدوار مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار

شائع February 5, 2024
ارشد سہیل نے اپیل کی کہ 8 فروری کو عوام مصطفیٰ کمال کو ووٹ دیں — فوٹو: ڈان نیوز
ارشد سہیل نے اپیل کی کہ 8 فروری کو عوام مصطفیٰ کمال کو ووٹ دیں — فوٹو: ڈان نیوز

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے قومی اسمبلی کے حلقہ 242 کراچی کے امیدوار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کے رہنما مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سید مصطفیٰ کمال نے عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا اور پارٹی کے مقامی عہدیداران سے ملاقات کی۔

اے این پی کے امیدوار برائے این اے 242 ارشد سہیل مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

ارشد سہیل نے اپیل کی کہ 8 فروری کو عوام مصطفیٰ کمال کو ووٹ دیں۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے ہمارا انتخابی اتحاد نہیں بلکہ اسٹریٹجک اتحاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد شہری سندھ میں امن و ترقی کا ضامن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025