• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست

شائع February 5, 2024
بھارت کے جسپریت بمرا اور روی چندرن ایشون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا — فوٹو: بی سی سی آئی
بھارت کے جسپریت بمرا اور روی چندرن ایشون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا — فوٹو: بی سی سی آئی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 106 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ویشاکھا پٹنم میں کھیلیے گئے میچ میں بھارت کے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 292 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زیک کراؤلی 73 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ بین فوکس اور ٹام ہارٹلے نے 36، 36 بنائے۔

بھارت کے جسپریت بمرا اور روی چندرن ایشون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 396 اور دوسری میں 255 رنز بنائے تھے۔

جسپریت بمرا کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024