• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ہم نے سندھ میں ایسے ادارے بنائے ہیں جہاں مفت علاج ہوتا ہے، آصفہ بھٹو

شائع February 5, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ میں ایسے ادارے بنائے ہیں جہاں مفت علاج ہوتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مفت علاج ہر کسی کا حق ہے، ہم ایسے ہسپتال بنائیں گے جہاں مفت علاج میسر ہوگا، لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو بلاول بھٹو متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بتائیں مشکل وقت میں باقی سیاستدان کہاں تھے؟ پیپلزپارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے۔

مزید بتایا کہ ہم 300 یونٹ مفت بجلی دں گے، اقتدار ملا تو عوام کی تنخواہ ڈبل کر دیں گے، اقتدار ملا تو 30 لاکھ گھر دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025