• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’حالات جتنے بھی مایوس کن ہوں، ووٹ ضرور ڈالنا ہے‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل

شائع February 5, 2024
فائل فوٹو: آنسٹاگرام
فائل فوٹو: آنسٹاگرام

پاکستانی اداکاروں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حالات جتنے بھی مایوس کُن ہوں، ووٹ ضرور ڈالنا چاہیے۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں، جگہ جگہ ریلیاں اور سیاسی جھنڈے اور بینرز بھی آویزاں ہیں۔

ایک جانب ملکی خراب معیشت، دہشت گردی، مہنگائی، کرائم اور دیگر مشکلات نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے وہیں چند روز بعد ہونے والے عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے۔

اسی تناظر میں کئی نامور پاکستانی اداکار عوام کی حوصلہ افزائی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کرے ہوئے کہا کہ وہ جن سے بھی ملاقات کررہے ہیں سبھی کہہ رہے ہیں کہ وہ الیکشن کے دن آرام کرتے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کا ووٹ بدل دیا جاتا ہے، اس لیے وہ ووٹ نہیں ڈالتے۔’

اداکار نے کہا کہ الیکشن کسی بھی ملک کے لیے ضروری ہوتے ہیں، مثبت سوچیں، یہ باتیں چھوڑ دیں کہ دھاندلی ہوگی یا ووٹ بدل جائے گا، اپنی ذمہ داری پوری کریں اور ووٹ ڈالیں، الیکشن کے بعد جو ہوگا وہ ہمارا نصیب ہوگا۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’ہم سب چاہتے ہیں کہ اگلے 5 سال ایسی سیاسی جماعت کو ملے جو ملک کو ترقی کے راستے میں لے جائے، آپ کو جس امیدوار سے امید ہے انہیں ووٹ دیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’باتیں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، اپنے گھر سے باہر نکلیں اور اپنے حلقے اور امیدوار کا معلوم کریں، اس کے انتخابی نشان کو اچھی طرح پہنچانیں اور 8 فروری کو ووٹ دیں۔‘

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت ملک میں جو ہورہا ہے وہ تکلیف دہ اور پریشان کن ہے، لیکن پھر بھی امید نہیں چھوڑنی، نہ اشتعال میں آنا ہے نہ گھروں سے نکل کر احتجاج کرنا ہے کیونکہ ہم دشمن کو موقع نہیں دینا چاہتے کہ ہمیں ہتھیار بنا کر استعمال کریں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم ووٹ کے ذریعے انصاف لیں گے، ناانصافی کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے، 8 فروری کو گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنا ہے‘۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ پاکستانی عوام ووٹ نہیں ڈال رہے، لوگ کہہ رہے ہیں ووٹ ڈالنا کو کوئی فائدہ نہیں، جس کو جیتنے ہے وہ خود ہی جیت جائے گا، اگر آپ نے ووٹ نہیں ڈالا تو مخالفین کا کام مزید آسان ہو جائے گا اس لیے 8 فروری کو اتنے زیادہ ووٹ ڈالیں کہ انہیں بہت زیادہ محنت کرنی پڑے۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ اگر ووٹ نہیں ڈالیں گے تو آپ ملکی مشکلات پر شکایت بھی نہیں کرسکتے، سیاسی جماعتوں پر تنقید بھی نہیں کرسکتے، اس لیے 8 فروری کو گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024