• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

پی پی 160 سے پیپلز پارٹی کے امیدوارمصباح الرحمٰن کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر

شائع February 5, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 160 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مصباح الرحمٰن کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست حلقہ کے رہائشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مصباح الرحمٰن بدعنوانی، رشوت ستانی اور غیر ضروری اثرو رسوخ استعمال کررہے ہیں، درخواست کے ساتھ فوٹیج بھی بطور ثبوت پیش کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بعد ازاں پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے اپنے لوگ گھروں میں جاکر کہتے ہیں عطاتارڑ جعلی امیدوار ہے، الیکشن کمیشن عطا تارڑ کی دھمکیوں کا نوٹس لے، عطاتارڑ کی شکست دیوار پر لکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 127 لاہور میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مبینہ ووٹوں کی خرید و فروخت اور الیکشن دفتر پر حملہ کا نوٹس لے لیا اور لیگی امیدوار عطا تارڑ اور پی پی 160 سے پیپلزپارٹی امیدوار مصباح الرحمٰن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024