• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اے این پی کا کراچی کے ضلع جنوبی میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شائع February 5, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے کراچی کے ضلع جنوبی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم۔پاکستان) کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اے این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم کو ضلع جنوبی میں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع جنوبی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے فیصلے کی توثیق کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 240 اور 241 پر ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم پی ایس 108، 109 اور 110 میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025