• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل، ترسیل کا کام جاری

شائع February 4, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ترسیل کا کام جاری ہے جو کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک کے تمام 859 انتخابی حلقوں کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریس اداروں میں مکمل کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ جن حلقوں میں عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ چھپائی کرنا پڑی، ان حلقوں میں بھی بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب پورے ملک میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل عمل شروع ہو چکا ہے جو کل تک مکمل ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور ان کی طباعت پر 800 ٹن اسپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال کیا گیا تھا جبکہ 2024 کے انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں جن کی چھپائی پر 2ہزار 170 ٹن کاغذ استعمال ہوا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ زیادہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی وجہ امیدواروں کی بڑھی ہوئی تعداد ہے جن کی تعداد 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے عمل کے دوران مختلف مراحل میں کئی چیلنجز سامنے آئے جن میں عدالتی مقدمے اور امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کے باوجود کمیشن نے محدود وقت میں اپنی ذمے داریاں پوری کیں اور بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی کر کے اس امر کو یقینی بنایا کہ 8فروری کے عام انتخابات میں تمام ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کر سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024