• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

8 فروری ملک میں کرپشن، جہالت، غربت اور بےروزگاری کے خاتمے کا دن ہے، سراج الحق

شائع February 4, 2024
سراج الحق نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی نمائندے ایوان میں پہنچیں — فائل فوٹو
سراج الحق نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی نمائندے ایوان میں پہنچیں — فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری ملک میں کرپشن، جہالت، غربت اور بےروزگاری کے خاتمے کا دن ہے اور اس دن عوام ووٹ کی طاقت سے امن لائیں گے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ’8 فروری عوام کے لیے امن کا پیغام لائےگا، 8 فروری ملک میں کرپشن، جہالت، غربت اور بےروزگاری کے خاتمے کا دن ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان دنیا میں ایک تماشہ بن گیا ہے، قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی نمائندے ایوان میں پہنچیں‘۔

سراج الحق نے کہا کہ ’نواز شریف کہہ رہے تھے شہباز شریف بہت باصلاحیت ہیں، آصف زرداری بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہیں، ایک شہزادہ کہتا ہے کہ وزارت عظمیٰ میری میراث ہے یہ مجھے ملنی چاہیے، ایک بزرگ کہتے ہیں مجھےچوتھی بار وزیر اعظم بنایا جائے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کرپشن کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا اور اس دن عوام ووٹ کی طاقت سے امن لائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025