• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

والد کی طبیعت بہتر ہونے لگی، بیٹی طلعت حسین

شائع February 3, 2024
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

سینیئر اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی اداکارہ تزئین حسین نے بتایا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت بہتر ہونے لگی اور اب ان کے والد پہلے سے بہتری محسوس کر رہے ہیں۔

تزئین حسین نے والد کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تزئین حسین نے بتایا کہ خیر خواہوں اور مداحوں کی دعاؤں سے ان کے والد پہلے سے زیادہ بہتر ہیں اور مسلسل ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اداکارہ نے دعائیں اور نیک خواہشات پر مداحوں، شوبز شخصیات اور سماجی رہنماؤں سمیت سیاست دانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

صارفین نے تزئین حسین کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اظہار مسرت کیا اور طلعت حسین کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

گزشتہ ہفتے 30 جنوری کو اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا قریشی نے بتایا تھا کہ طلعت حسین میں دماغی غیر فعالیت کی بیماری ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس سے قبل 26 جنوری کو تزئین حسین نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے والد کی ذہنی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، وہ لوگوں کو پہچاننے سے بھی قاصر ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد کو باتیں اور چیزیں بھی یاد نہیں رہتیں اور وہ سوالوں کے جوابات دینے کے بھی قابل نہیں۔

بیٹی سے قبل اداکار کی اہلیہ رخشندہ طلعت نے 20 جنوری کو بتایا تھا کہ بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے ان کے شوہر کے پھیپھڑے کمزور ہوچکے ہیں، جن میں بار بار پانی بھر جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کے لیے انہیں متعدد بار ہسپتال منتقل کیا گیا اور کمزوری کی وجہ سے وہ گھر میں گر بھی پڑے تھے، جس وجہ سے اب وہ ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچکے ہیں اور ان کا گھر پر علاج جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025