• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

امریکی حملوں کے خطے پر تباہ کن نتائج مرتب ہوسکتے ہیں، عراق کا انتباہ

شائع February 3, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

عراق نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے خطے پر تباہ کن نتائج مرتب ہوسکتے ہیں،

عراق کا دعویٰ ہے کہ امریکی حملوں میں 16 معصوم شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی حملوں میں عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عراقی وزیر اعظم کے فوجی ترجمان محمد شیعہ السوڈانی نے خبردار کیا ہے کہ شام اور عراق میں امریکا کے انتقامی حملے خطے کے لیے تباہ کن نتائج ثابت ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج (3 جنوری کو ) امریکا نے شام اور عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔

گزشتہ اتوار اردن میں اپنے فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں امریکا نےآج شام اور عراق میں 85 اہداف پر فضائی کارروائیاں کی ہیں۔

روس کی مذمت

دوسری جانبروس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتے کے روز کہا کہ روس عراق اور شام میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ واضح ہے کہ فضائی حملے جان بوجھ کر تنازعہ کو مزید بھڑکانے کے لیے بنائے گئے ہیں‘

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025