• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گیارہویں جماعت کے انتخابی نتائج میں بے ضابطگیاں، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

شائع February 3, 2024

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے امتحانی نتائج کی بے ضابطگیوں پر انکوائری کا حکم دیا جس کے بعد انکوائری کے لیے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سروش لودھی ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی بھی شامل ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی سال اول کے نتائج میں ہیر پھیر اور ساز باز کی جانچ کرے گی اور 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ نگران وزیراعلیٰ کو بھیجے گی۔

واضح رہے کہ گیارہویں جماعت کے آنے والے نتائج میں بڑی تعداد میں طلبہ کو فیل کردیا گیا ہے جس پر طلبہ اور ان کے والدین سراپا احتجاج ہیں۔

گزشتہ ماہ 23 جنوری کو انٹر میں فیل ہونے والے طالب علموں نے انٹر بورڈ کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا جس کے باعث انٹر بورڈ کے مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا تھا، احتجاج کے باعث انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتری امور بھی معطل کردیے گئے تھے۔

احتجاج کرنے والے طلبہ نے بورڈ سے خود نتائج کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کیا، طالب علموں کا مؤقف تھا کہ ان کے والدین امتحانات کی اسکروٹنی کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024