• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

میری چھٹی کرانے والا جج استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا، نواز شریف

شائع February 3, 2024
مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ فوٹو: ڈان نیوز
مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ وہ جج جس نے مجھے سزا دلوائی اور بطور وزیر اعظم میری چھٹی کرائی وہ استعفیٰ دے کر چلا گیا اور اگر میں رہتا اور میری چھٹی نہ کرائی جاتی تو ہر ایک کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور لوگ خوشحال ہوتے۔

نواز شریف نے گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں مہنگائی سب سے کم تھی، آٹا، بجلی، چینی،پیٹرول کی قیمتیں کم تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ ہم نے ختم کی، غربت بھی کم ہورہی تھی، ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا، اور آئی ایم ایف نے کہا کہ اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو دوبارہ اسے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن یہ اس وقت اسلام آباد میں دھرنے دے رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بھی کہہ رہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں کرپشن کم ہوئی۔

مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ اگر میں رہتا اور میری چھٹی نہ کرائی جاتی، یہ جج جو آج خود استعفیٰ دے کر جا رہے ہیں، آئندہ چیف جسٹس بننے والا جج استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا، یہ وہ جج تھا جس نے مجھے سزا دلوائی، بطور وزیر اعظم میری چھٹی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ دور رہتا اور ہماری حکومت میں خلل نہ پڑتا تو یہاں مجمعے میں ایک بھی شخص بے روزگار نہ ہوتا، ہر ایک کے پاس باعزت روزگار ہوتا، لوگ خوشحال ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا نہیں ہوجاتا، انشااللہ ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، بجلی سستی کریں گے اور موٹر وے بنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025