• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر پونم پانڈے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

شائع February 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی جانب سے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور شوبز شخصیات سمیت میڈیا اور سیاست سے وابستہ افراد نے اداکارہ کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

پونم پانڈے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 فروری کو ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اداکارہ میں سروائیکل کینسر کے آخری اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان کی موت پر ہر کوئی پریشان رہ گیا تھا جب کہ ان کے ذاتی محافظ نے بھی ان کی بیماری سے لاعلمی ظاہر کی تھی۔

بعد ازاں تین فروری کو پونم پانڈے نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرتے ہوئے اپنے زندہ رہنے کی اطلاع دی اور بتایا کہ انہوں نے سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنی موت کی خبر پھیلائی۔

لیکن اداکارہ کی جانب سے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے اور بھارتی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پونم پانڈے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت سزا دلوائے۔

پونم پانڈے کی انسٹاگرام پوسٹس اور ویڈیوز پر فلم ساز ایکتا کپور، اداکارہ راکھی ساونت سمیت دیگر شوبز شخصیات، میڈیا پرسنالٹیز اور عام صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔

بعض افراد نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ پونم پانڈے کو جس ادارے نے سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے کے لیے پیسے دیے، اس ادارے کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہونی چاہئیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پونم پانڈے کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ انہوں نے ایک ہی خبر میں نہ صرف اپنی پوری زندگی تباہ کردی بلکہ میڈیا کو دھوکا دیا اور اب میڈیا کسی کی بات پر یقین نہیں کرے گا۔

انٹرنیٹ صارفین نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پونم پانڈے کے خلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے انہیں سزا دی جائے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 67 کے تحت پونم پانڈے کو جھوٹی خبر پھیلانے پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

اداکارہ کو دونوں یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی ہوسکتی ہے جب کہ دوبارہ جھوٹی خبر پھیلانے پر ملزم کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

فوری طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے اداکارہ کے خلاف کارروائی کرنے کا بیان سامنے نہیں آ سکا لیکن ممکنہ طور پر حکومت اداکارہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025