• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے، نگران وزیر خزانہ

شائع February 3, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور نگران حکومت نے مل کر بہترین اقدامات کیے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، مقامی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، معاشی اشاریوں میں بھی بہتری آرہی ہے۔

نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کو لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے کے احکامات دیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024