• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

گوادر: تحصیل اورماڑہ میں زیر تعمیر بسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا

شائع February 3, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں زیر تعمیر بسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) نے بتایا کہ ڈیم کا بند ٹوٹنے سے پانی کا اخراج جاری ہے، سیلابی ریلہ اس وقت مکران کوسٹل ہائی وے سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، خطرے کے پیش نظر ٹریفک کو اورماڑہ کے مقام پر ہی روک دیا گیا ہے۔

کوسٹل ہائی وے پولیس نے ہدایت دی ہیں کہ مسافر مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر سےگریز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025