سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس مسلسل دوسرے روز ملتوی کر دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق پارٹی کی صوبائی ترجمان عظمی بخاری نے بتایا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے دوپہر 12 بجے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرنا تھی، گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس عین وقت پر ملتوی کر دی گئی تھی۔
پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی گئی۔