• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

خاتون کے بیگ سے 3 کروڑ سے زائد مالیت کے 130 زہریلے مینڈک برآمد

شائع February 3, 2024
فوٹو: بوگوٹا اینمل سیکرٹری
فوٹو: بوگوٹا اینمل سیکرٹری

کولمبیا کے بوگوٹا ہوائی اڈے پر خاتون کے سامان سے حیران کن طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ مالیت کے 130 زہریلے مینڈک برآمد ہوئے ، پولیس نے خاتون کو جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ برازیلین خاتون (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا)، ان مینڈک کو برازیل اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھیں، وہ براستہ پاناما ساؤ پالو جا رہیں تھیں، جب انہیں یونیفارم ایئرپورٹ پولیس نے روکا۔

پولیس نے جب ان کے سوٹ کیس کی تلاشی لی تو افسران کا کہنا ہے کہ انہیں 130 مینڈک ملے، جنہیں چھوٹے فلمی کنستروں میں انتہائی نامناسب حالات میں چھپا کر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی کی کمی کا شکار تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بلیک مارکیٹ میں ایک مینڈک کی قیمت ایک ہزار ڈالرز ہے، یہ مینڈک انسانی انگوٹھے سے بھی چھوٹے ہوتے ہیں۔

یہ مینڈک وسطی اور جنوبی امریکا کے دیگر ممالک کے جنگلات میں بھی پائے جاتے ہیں جہاں انہیں ’jewels of the rainforest‘ کہا جاتا ہے۔

ان کی جلد کے غدود میں ایک انتہائی خطرناک زہر پیدا ہوتا ہے، مقامی افراد شکار کے لیے اس مینڈک کا زہر اپنے تیروں پر لگا کر استعمال کیا کرتے تھے، یہ زہر ایک چھوٹے جانور کو مارنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

فوٹو: بوگوٹا اینمل سیکرٹری
فوٹو: بوگوٹا اینمل سیکرٹری

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025