• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کیلئے دوبارہ درخواست

شائع February 3, 2024
—  فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے دوبارہ درخواست دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جج محمد بشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی۔

مزید بتایا کہ کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج محمد بشیر کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے۔

جج محمد بشیر نے بانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سنا سنائی جبکہ وہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھا تھا۔

جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے، انہیں 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیاں دی جائیں۔

27 جنوری کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے چھٹی کی درخواست منظور نہ ہونے کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024