• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، موسم سرد ہوگیا

شائع February 3, 2024
—فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
—فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری جاری ہے، جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کان مہترزئی، زیارت، کوژک ٹاپ سمیت ملحقہ علاقوں میں برفباری جاری ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ تمام اہم شاہراوں پر جہاں برفباری ہوئی یا ہو رہی ہے، پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ اپنا کام جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے احکامات کے مطابق ٹریفک کی آمدورفت کو ہر حال میں یقینی بنایا ہوا ہے، اس کے علاوہ ایمرجنسی میں پھنسے والے مسافروں کے لیے قیام و طعام کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024