• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بلوچستان: قلات میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 2 کارکن زخمی

شائع February 2, 2024
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا — فائل فوٹو: اے ایف پی
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا — فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 2 کارکن زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے دستی بم حملہ پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر کیا گیا۔

دوسری جانب تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالرؤف رند کی رہائش گاہ پر بھی دستی بم حملہ ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جمعہ کی صبح بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سٹی تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

گزشتہ روز کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں شرپسندوں کی جانب سے دھماکے کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025