• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

آئٹم سانگ جنسی اشتعال دلاتے ہیں، ایسے گانوں کے حق میں نہیں، حمزہ علی عباسی

شائع February 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ کسی طرح کے آئٹم سانگ کے حق میں نہیں کیوں کہ ان کی نظر میں ایسے گانے جنسی طور پر اشتعال دلانے یا جنسی خواہشات کو بیدار کرنے والی شاعری اور مناظر پر مبنی ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کو اداکار احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ آئٹم سانگس پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر آئٹم سانگس کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں ایسے گانوں کے سپورٹ نہیں کرسکتے، وہ بیہودہ شاعری اور مناظر پر مبنی گانوں کے حق میں نہیں۔

ان کے مطابق آئٹم سانگس کی شاعری اور ان کے مناظر جنسی خواہشات کو ابھارنے والے ہوتے ہیں اور جن لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ ایسے گانوں کے مناظر کو بلر کیا جائے یا ڈانس کرنے والوں کو مکمل لباس میں دکھایا جائے وہ غلط ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایک آئٹم سانگس ہوتے ہیں اور دوسرے گانے ہوتے ہیں، دونوں میں فرق ہوتا ہے، جس میں صرف رقص دکھایا جائے اور کوئی نیم عریاں اور بولڈ منظر نہ ہو، وہ گانے ہوتے ہیں، وہ ان کی مخالفت نہیں کر رہے لیکن وہ کسی بھی صورت میں آئٹم سانگ کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مثال دی کہ میں ٹوٹی فروٹی ہوں، کھا لے مجھے اور میں بلی ہوں، نوچ لے مجھے جیسے گانے جنسی طور پر اشتعال دلانے والی شاعری پر مبنی ہے اور ایسے ہی گانے آئٹم سانگس ہوتے ہیں اور وہ ان کے حق میں نہیں۔

اداکار کا کہنا کہ ہمیں ایسے گانوں کو تسلیم کرنے کے لیے اپنے آپ کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک ہاٹ ہوتا ہے، ایک ولگر ہوتا ہے، ایک سیکسی ہوتا ہے، ایک ہاٹ ہوتا ہے۔

حمزہ علی عباسی کے مطابق اس طرح کی متضاد کوئی لائنز نہیں ہوتیں، سب ایک ہی ہیں اور یہ سب خود کو جھوٹی تسلی دینے کے لیے کہا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024