• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

ڈراما سیریل ’صنف آہن‘ کا گانا بلامعاوضہ گایا تھا، عاصم اظہر

شائع February 2, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور گلوکار عاصم اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خواتین فوجیوں کی زندگی پر بنائے گئے مقبول ڈرامے ’صنفِ آہن‘ کا گانا بغیر معاوضے کے گنگنایا تھا۔

عاصم اظہر نے ایکس پر لکھا کہ انہوں نے صنف آہن کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) گانے کے لیے ایک پیسا نہیں لیا۔

گلوکار نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے مزید 100 گانے بنائیں گے جس میں اپنے ملک کے لیے کوئی حوصلہ، مثبت پیغام ہو جس طرح صنف آہن میں خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایجنڈا پر مبنی آرٹ پر کام نہیں کرتے اس لیے انہیں کسی بھی قسم کی سیاست میں نہ دھکیلا جائے۔

یاد رہے کہ ’صنف آہن‘ کو 2021 کے آخر سے ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر پیش کیا گیا تھا اور اس کی آخری 24ویں قسط سنیما گھروں میں دکھائی گئی تھی۔

’صنف آہن‘ کی کہانی 8 خواتین کی کامیابیوں کے گرد گھومتی ہے، جو عام زندگی گزارنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انتہائی اہم بن جاتی ہیں۔

ڈرامے میں شہریار منور اور عاصم رضا میر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی خصوصی کردار ادا کیے ہیں، تاہم مرکزی کردار خواتین کے ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں ’سجل علی، کبریٰ خان، سائرہ یوسف، رمشا خان، یمنیٰ زیدی، دنانیر مبین اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ سمیت ثنا شاہنواز کی جانب سے پروڈیوس کردہ ’صنف آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا تھا۔

ڈرامے اس قدر مقبول ہوا تھا کہ اس کی ہر قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ سے سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024