• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے معاشی نقصان ہورہا ہے، بلاول

شائع February 2, 2024
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شکارپور میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے— فوٹو: ڈان نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شکارپور میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے معاشی نقصان ہورہا ہے او اگر آپ 8 فروری کو میرا ساتھ دیتے ہیں تو میں آپ کا وزیر اعظم بن کر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔

شکارپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہےہیں لیکن ہم نے معاشی معاہدہ تیار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے اور لوگ کہتے ہیں پی پی آئے گی روزگار لائے گی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس الیکشن میں حصہ لینے والی باقی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں، انہوں نے سیاسیت کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا ہے جس سے پاکستان اور اس کی معیشت کو ہو رہا ہے، ان کی لڑائی کا بوجھ آپ مہنگائی، بے روزگاری، غربت کی صورت میں اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، سیاسی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور اگر آپ 8 فروری کو میرا ساتھ دیتے ہیں تو میں آپ کا وزیر اعظم بن کر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔

بلاول نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شکارپور کے عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے اور 8 فروری کو شکارپور میں تیروں کی بارش ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025