• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نواز شریف کا فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین لانے کا وعدہ

شائع February 2, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین لانے کا وعدہ کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد والوں زندہ باد، اس میں کوئی شک ہے کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔

انہوں نے شرکا سے دریافت کیا کہ کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے آپ کو میٹرو پر ٹرخا دیا لیکن فیصل آباد میں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک نوکری نہ دی، وہ دھرنے کر رہے تھے اور ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے تھے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔

نواز شریف نے بتایا کہ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب مہنگائی نہیں تھی، روٹی 4 روپے اور چینی 50 روپے والا زمانہ واپس لائیں گے، ہمارے دور میں چینی 50 روپے کلو اور پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا۔

’(ن) لیگ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی‘

بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہا کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے ایسا علاج کیا ہے کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔

ان کا کہنا تھا کہ جس محبت سے فیصل آباد میں استقبال کیا گیا لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال سے یہاں نہ آیا ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ ممی ڈیڈی نہیں بلکہ اصلی پاکستانی (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، فیصل آباد والوں نے آج اپنا فیصلہ سنادیا ہے، (ن) لیگ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی نا ہی کسی کو چور کہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024