• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں بلکہ شیر پر مہر لگانی ہے، شہباز شریف

شائع February 2, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں بلکہ شیر پر مہر لگانی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ فیصل آباد نواز شریف کے ساتھ ہے، عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا گھر سمجھا ہے، نواز شریف اورمریم نواز کا فیصل آباد کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ فیصل آباد والوں کے لیے منصوبے لے کر آئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں بلکہ شیر پر مہر لگانی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت میں آئے تو فیصل آباد کو میٹرو بنا کر دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025