• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

بجلی کی پیداوار، ترسیل تقسیم میں نااہلی، پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ جاری

شائع February 2, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2023 جاری کردی ہے جس میں بجلی کی پیداوار، ترسیل تقسیم میں نااہلی اور ایندھن کی فراہمی کو توانائی کے شعبے کے بڑے مسائل قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں میں 781 ارب روپے سرمایہ کاری کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی، نجی شعبے کی مداخلت سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں وسط و طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان ہے اور ان اداروں میں مقررہ مدت گزرنے کے باوجود پرانے، خراب کارکردگی والے پلانٹس چلائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گیس اور لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قلت کی وجہ سے مہنگے پلانٹس چلائے جارہے ہیں جس سے 164 ارب روپے کا بوجھ پڑا، ایک سال میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 20 ارب 26 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا، بجلی کی غیر معمولی قیمتوں نے عام آدمی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے دوران مختلف بڑے شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی گئی، بجلی کی طلب و پیداوار میں فرق بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی کے سنگین خطرات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کے شعبے میں نجی شعبے کی مداخلت سے بہتری لائی جاسکتی ہے، پاور سیکٹر میں منصوبہ بندی کے فقدان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024