• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ماڈل کے پیٹرول بھرنے کے فوٹوشوٹ پر صارفین کا دلچسپ رد عمل

شائع February 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف کلاتھنگ برانڈ کی جانب سے اپنے نئے لباس کی تشہیر کے لیے ماڈل کا منفرد فوٹوشوٹ کیے جانے پر صارفین کی جانب سے جہاں اظہار برہمی کیا جا رہا ہے، وہیں لوگوں نے اس پر دلچسپ رد عمل بھی دیا۔

کلاتھنگ برانڈ نے نئے کپڑوں کی تشہیر کی ماڈل کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور صارفین نے ان پر دلچسپ کمنٹس کیے۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں ایک ماڈل خاتون کو اپنی کار میں خود ہی پیٹرول ڈالتے دکھایا گیا ہے جب کہ انہوں نے انتہائی دیدہ زیب ڈریس پہننے کے ساتھ ساتھ ہینڈ بیگ بھی پکڑ رکھا ہے۔

مذکورہ تصاویر وائرل ہونے پر لوگوں نے اس پر دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے یہ بھی سوال کیا کہ پیٹرول بھروانے کے لیے مہنگے اور دیدہ زیب کپڑے پہننے ضروری ہیں اور کون پیٹرول ڈلوانے کے لیے ہینڈ بیگ بھی ساتھ لے جاتا ہے؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی طرح کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ اتنے بڑے فوٹوشوٹ کے لیے بیچاری ماڈل کو مہران کار دی گئی ہے؟

کچھ افراد نے سوال کیا کہ اس طرح تیار ہوکر جانے کے بعد پیٹرول بھی رعایتی داموں میں دیا جائے گا؟ بعض صارفین نے لکھا کہ ایسے ہی فوٹوشوٹس کی وجہ سے ہی پیٹرول مہنگا ہوا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ کلاتھنگ برانڈ والوں کو فوٹوشوٹ کے لیے کوئی جگہ نہیں مل رہی تھی، اس لیے انہوں نے پیٹرول پمپ کا ہی انتخاب کیا۔

بعض لوگوں نے ماڈل کے اسٹائل اور اسے پہنائے گئے لباس کو 1950 کے زمانے کا اسٹائل قرار دیا اور لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ امریکی گلوکارہ سلینا گومز 1950 کی دہائی میں چلی گئی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025