• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بلوچستان: مچھ، کولپور میں حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

شائع February 2, 2024
بیان میں کہا گیا کہ سرچ آپریشن کے دوران مارے گئے دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
بیان میں کہا گیا کہ سرچ آپریشن کے دوران مارے گئے دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے حملے پسپا کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران سرچ آپریشن میں 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کیے جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے پسپا کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہش گرد حملے 29 اور 30 جنوری کی رات کیے گئے، گزشتہ تین روز میں 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطااللہ، عبدالودود، ذیشان اور ان کا ماسٹر مائنڈ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سرچ آپریشن کے دوران مارے گئے دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، دیگر شہدا میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔

حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ برسائے تھے، حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، بعد میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024