• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے انتقال کرگئیں

شائع February 2, 2024
فوٹو: انڈین ایکسپریس
فوٹو: انڈین ایکسپریس

بولی وڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے سروائیکل کینسر کے باعث انتقال کرگئیں، انتقال کی خبر ان کے مینجر نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام پیچ پر شئیر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا۔

بھارتی ویب سائٹس کے مطابق 32 سالہ پونم پانڈے کے مینیجر پارول چاؤلہ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اداکارہ کو کچھ عرصہ قبل سروائیکل کینسر کے آخری اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔

منیجر نے بتایا کہ ’پونم پانڈے کو کچھ روز قبل معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے اور یہ بیماری آخری اسٹیج میں تھی، ان کا انتقال اتر پردیش میں اپنے آبائی شہر میں ہوا ہے‘۔

پونم پانڈے کے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے بیان میں لکھا گیا کہ ’آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل وقت تھا، گہرے دکھ کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو کھو دیا ہے، انہیں سروائیکل کینسر تھا، اس مشکل وقت میں ہم پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں، ہم پونم کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘

اداکارہ کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی جبکہ کئی صارفین نے شبے کا اظہار کیا کہ شاید اداکارہ کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے کیونکہ وہ تین روز قبل ممبئی میں تھیں۔

پونم پانڈے نے 2013 کی فلم ’نشا‘ سے بولی وڈ میں قدم رکھا تاہم اداکارہ نے ریئلٹی شو ’لاک اپ‘ میں شرکت کے بعد بڑی مقبولیت حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024