• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کراچی: موسم اور آپریشنل وجوہات کے باعث 8 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

شائع February 2, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

کراچی میں خراب موسم اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج (2 فروری کو) 8 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 214، نجی ایئر لائن کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں پی اے 207، 208 منسوخ ہوئی۔

اس کے علاوہ نجی ایئر لائن کی لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں ای آر 204، 524 اور نجی ایئر لائن کی دبئی اسلام اباد کی 3 پروازیں پی اے 210، 211، 217 منسوخ ہوئی، کراچی اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

کراچی لاہور کی صبح 10 بجے کی پرواز ای آر 522 شام 5 بجے کیلئے ری شیڈول ہے، جبکہ کراچی مسقط کی 4 بجے کی پرواز او وی 512 کی روانگی 10 بجکر 25 بجے متوقع ہے اور کراچی اسلام اباد کی پرواز ای آر 502 کی روانگی رات 10 بجکر 25 بجے متوقع ہے۔

اسلام آباد جدہ کی پرواز ایس وی 723 کی آمد روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024