• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’عمران خان، بشریٰ بی بی نے فراڈ سے پبلک پراپرٹی حاصل کی‘، توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

شائع February 2, 2024
—فائل فوٹو:اے ایف پی
—فائل فوٹو:اے ایف پی

احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک ارب 57 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار روپے کا مالی فائدہ حاصل کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان پر 78 کروڑ 70 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024