• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

’شادی کب کررہے ہیں؟ ڈریم بیٹنگ پارٹنر کون؟‘ بابر اعظم کی مداحوں سے دلچسپ گفتگو

شائع February 2, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے جب سماجی پلیٹ فارم پر مداحوں کے ان گنت سوالوں کے دلچسپ جواب دیے تو ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سوشل میڈیا پر بابراعظم کا نام بھی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’آسک بابر‘ کا ہیش ٹیگ گزشتہ دو روز سے ٹرینڈنگ پر ہے جس میں بابراعظم نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔

تاہم یہ جوابات انہوں نے ایکس پر تحریری طور پر نہیں بلکہ ٹوئٹر اسپیس کے ذریعے دیے، جہاں ایک لاکھ 77 ہزار مداحوں نے ان کا ٹوئٹر اسپیس جوائن کیا، جس کی میزبانی ان کے مینیجر طلحہ رحمانی نے کی۔

ٹوئٹر اسپیس پر لائیو سیشن کے دوران سابق کپتان نے بتایا کہ سب سے یادگار اننگز ان کی 22-2021 میں آسٹریلیا کے خلاف تھیں جب انہوں نے 196 رنز اسکور کیے تھے۔

لائیو سیشن کے دوران ان کے مینیجر مداحوں کے سوالات بابراعظم کو بتاتے رہے اور وہ ان کا جواب دیتے رہے، اگرچہ بابراعظم کپتان نہیں رہے لیکن ان کے مداح انہیں کپتان کہہ کر ہی مخاطب کررہے تھے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ ان کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ان کے خلاف تو کھیل چکے ہیں لیکن ان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

سابق کپتان نے اپنے مشکلات حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی میں ایسے حالات بھی آئے جب وہ والد صاحب کی گھڑیوں کی دکان پرکام کرنے جاتے تھے ، صبح 6 بجےدکان پر جاتے اور وقفے کےدوران کرکٹ کھیلتے تھے، جب پاکستان ٹیم میں پہلی بار نام آیا وہ زندگی کےجذبانی لمحات میں سے ایک تھا۔

ٹوئٹر اسپیس کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی شامل ہوئے اور انہوں نے بابراعظم سے شادی کا سوال کیا کہ وہ شادی کب کررہے ہیں۔

جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ لوگوں نے ان کی شادی نہ جانے کتنی بار کروا رکھی ہے، جب پر رضوان نے کہا کہ ’مجھ سے زیادہ میری بیگم کو فکر ہے کہ بابر کب شادی کررہے ہیں‘۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ویرات کوہلی بہت بڑے بلے باز ہیں، وہ مجھ سے بہتر ہیں، ان سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے، وہ میرے آئیڈیل ہیں اور وہ ’کنگ کوہلی‘ کے اپنے خطاب کے حقدار ہیں، وہ بیسٹ ہیں۔‘

انہوں نے فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فخر کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی پریشر محسوس نہیں ہوتا، جب بھی اننگز کھیلتے ہیں تو یکطرفہ میچ کرلیتے ہیں، وہ بہترین بلے باز ہیں’۔

اس کےعلاوہ ان سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے درمیان بہتر ٹورنامنٹ کے بارے میں سوال ہوا تو بابر نے پی ایس ایل کو سپورٹ کیا۔

بابر اعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’سیفی بھائی کو میرا بیٹ بہت پسند ہے اور وہ کہتے ہیں کہ تم اپنے لیے دوسرا بیٹ چن لو، سیفی بھائی نے میرا بہت ساتھ دیا اور آج میں یہاں انہی کی وجہ سے ہوں۔‘

اپنے رول ماڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میرے والد میرے لیے رول ماڈل ہیں، میں اپنے والد کے زیادہ قریب ہوں، لیکن ماں کے ساتھ ایک منفرد رشتہ ہے‘۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اپنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بابر اعظم نے کہا کہ ’ بی پی ایل میں میرا دوسرا سیزن ہے، جس میں مجھے مزہ آرہا ہے۔’ انہوں نے بنگلہ دیش میں اپنے کھانے کا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’بنگلہ دیش میں کھانا تھوڑا میٹھا ہے، لیکن پھر بھی بہت اچھا ہے۔‘

انہوں نے اس لمحے کو یاد کیا جب انہیں پاکستان کی قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، بابر نے کہا کہ ’یہ جذباتی لمحہ تھا جب مجھے کپتان نامزد کیا گیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا خواب ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننا ہے۔

اسکن کیئر کے راز بتاتے ہوئے اعظم نے کہا کہ ’میں اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لیے کوئی کریم استعمال نہیں کرتا، میں صرف اپنی نیند پوری کرنے کی کوشش کرتا ہوں، باقی سب اللہ کی نعمت ہے‘۔

ٹوئٹر اسپیس کے دوران بابر اعظم نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی کوشش اور بھرپور لگن کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے کھیلتے رہیں گے اور مداحوں سے ان کے لیے اور ٹیم کیکامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025