• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

شائع February 1, 2024
دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر
دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد سرغنہ اشرف شیخ اور برہان اللہ کو ہلاک کردیا۔

دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے کو پاک کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025