• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈیوس کپ: پاکستان 60 سال میں پہلی بار بھارتی ٹینس ٹیم کی میزبانی کرے گا

شائع February 1, 2024
ڈیوس کپ میچز میں بارش کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ڈیوس کپ میچز میں بارش کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان 60 سال میں پہلی بار بھارتی ٹینس ٹیم کی ڈیوس کپ میں میزبانی کرے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان طویل عرصے بعد اپنی سرزمین پر ڈیوس کپ ٹینس کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔

دونوں ٹیمیں اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر گروپ ون کے پلے آف میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ دو ڈبلز اور دو سنگلز میچز ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

ڈیوس کپ میچز میں بارش کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ بھارت نے 2019 میں آخری بار نیوٹرل مقام قازقستان میں پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ میچ کھیلا تھا۔

میزبان پاکستان اور مہمان بھارتی ٹیموں نے اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر بھرپور ٹریننگ کی، کل بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی جبکہ پری ایونٹ پریس کانفرنس اور ڈراز بھی کل صبح 11 بجے شیڈول کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024