• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

خدیجہ شاہ کئی ماہ بعد فیشن ڈیزائننگ میں دوبارہ واپس آگئیں

شائع February 1, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ نے طویل عرصے بعد اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 23 مئی کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا، وہ کئی ماہ تک جیل میں قید رہیں اور سماعت کے لیے عدالت میں بھی پیش ہوتی رہیں آخر کار دسمبر 2023 میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے مظاہروں کے نتیجے میں ملک بھر میں پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں اور حامیوں کی گرفتاریاں ہوئی تھیں، جبکہ کئی رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اب نامور فیشن ڈیزائنر نے انسٹاگرام پوسٹ پر اعلان کیا ہے کہ اب وہ باضابطہ طور پر اپنی پروفیشنل ذمہ داریاں دوبارہ شروع کررہی ہیں اور دوبارہ سے فیشن ڈیزائننگ کے کام سرانجام دیں گی۔

انہوں نے طویل پوسٹ میں اپنے فالوورز کی بھرپور سپورٹ، ہمدردی اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے مداحوں کی سپورٹ اور دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ وہ آج دوبارہ اپنے گھر واپس آگئی ہیں۔

خدیجہ شاہ نے مزید کہا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ واپس آگئی ہیں اور وہ اب دوبارہ فیشن ڈیزاننگ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے میری پہلی اور اولین ترجیح رہا ہے اور ہمیشہ رہا گا، میں اپنے ملک اور اس کے لوگوں کی خدمت اور جدوجہد رکھنے کے لیے پرعزم ہوں، میرا مقصد ہمیشہ اپنی کوششوں سے ملک کا نام فخر سے بلند کرنا ہے، اور اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے اپنے مداحوں کے تعاون کی شکر گزار ہوں، انشااللہ ہم مستقبل میں کئی بڑی چیزیں حاصل کریں گے۔

خدیجہ شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ ماہرہ خان، درفشاں اور دیگر اداکاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ سابق وفاقی اور پنجاب کابینہ کے رکن سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024