• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

8 فروری کو حساس علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھنے کی تجویز

شائع February 1, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی اور 8 فروری کو حساس علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہونے والی پیشرفت سے باخبر باوثوق ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اجلاس کے دوران 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن حساس علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کو امیدواروں کو تھریٹ الرٹس سے بروقت آگاہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

اس سے قبل نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، کوئی سیاسی تناؤ نہیں ہے، ہم مطمئن ہیں، بلوچستان میں ہونے والے واقعات دہشتگردی سے جڑے ہیں، اس کا کوئی سیاسی حوالے سے تعلق نہیں ہے، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024