• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

جنوری میں مہنگائی کی شرح 28.34 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

شائع February 1, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک بھر میں جنوری کے دوران مہنگائی کی شرح 28.34فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر دیہی علاقوں میں مہنگائی 1.87فیصد بڑھی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.81 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سال 2024 کے پہلے مہینے میں انڈے 17.2فیصد، سبزیاں8.3 فیصد، دال چنا 7.6 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن کی قیمت میں 31.4 فیصد، ٹماٹر 28.2 فیصد اور پیاز 27.8 فیصد مہنگی ہوئی۔

اسی طرح مواصلاتی سروسز15.6اور بجلی چارجز کی قیمت میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا تاہم سب سے زیادہ اضافہ گیس چارجز میں ہوا جو 519.6 فیصد تک بڑھ گئے۔

سالانہ بنیادوں پر اضافے کی بات کی جائے تو ایک سال میں بجلی کے نرخوں میں 70.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹماٹر 154.4 فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک سال کے عرصے میں سبزیاں79.7 فیصد، چینی 54.6 فیصد، گڑ 49.7 فیصد، چائے 43.4 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 41.7فیصد کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال جنوری سے اس سال جنوری کے دوران انڈے 42.3، آلو 35 فیصد، آٹا 40.7 فیصد اور ٹرانسپورٹ کے کرائے میں 41فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح ایک سال کے عرصے میں اسٹیشنری 41 فیصد، سگریٹ 98فیصد، درسی کتب 36.9 فیصد، گھریلو سامان 35.9 فیصد مہنگا ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر دیہی علاقوں میں مہنگائی 25.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.23فیصد رہی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024