• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن: پرویز الہی، دیگر ملزمان پر 14 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

شائع February 1, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے 14 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے پرویز الہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کیا۔

پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، ملزمان میں ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 14 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات میں تعمیراتی ٹھیکوں میں کرپشن و کک بیکس کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد نیب نے 2 دسمبر کو ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا تھا۔

نیب لاہور کی جانب سے دائر ریفرنس میں پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ریفرنس کے مطابق 74 کروڑ 45 لاکھ روپے کے کک بیکس حاصل کیے، پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کے مندرجات ’ڈان نیوز‘ نے حاصل کر لیے۔

ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں، پرویز الہٰی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کک بیکس اور رشوت وصول کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024