• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

چیف الیکشن کمشنر کا نگران وزیراعظم کو خط، انتخابات کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست

شائع January 31, 2024
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ— فائل فوٹو: اے پی پی
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ— فائل فوٹو: اے پی پی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھ کر عام انتخابات کے پیش نظر ملک بھر میں 3روز کے لیے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نگران وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا کہ 7سے 9فروری تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات والی رات بجلی میں تعطل مشکلات پیدا کرسکتی ہے اور پولنگ اسٹیشنز میں نتائج کی تیاری کے عمل میں رکاوٹ کھڑی ہوسکتی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ناگزیر ہے لہٰذا نگران وزیراعظم کو درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024