• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

آزاد امیدوار کا قتل: این اے 8، پی کے 22 میں انتخابات ملتوی

شائع January 31, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد این اے 8 اور پی کے 22 میں انتخابات ملتوی کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ باجوڑ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق گاڑی پر فائرنگ ضلع باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں کی گئی تھی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے بتایا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024