• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس

شائع January 31, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کل سہ پہر3 بجے اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگران وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز شرکت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ روز تحریک انصاف کی ریلی کے دوران دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے ایک دن قبل بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک بھی کردیا تھا۔

اسی طرح صوبہ خیبر پختونخوا بھی کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور دہشت گرد انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف امیدواروں پر حملے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

آج خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی کا ایک امیدوار جاں بحق جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل 10 جنوری کو خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025