• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm

سلمان خان کا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی زندگی پر خوشی کا اظہار، ویڈیو وائرل

شائع January 31, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماضی میں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے اداکار سلمان خان نے ان کی اور ابھیشیک کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ایشوریا اچھی زندگی بسر کررہی ہیں ہر سابق بوائے فرینڈ یہی چاہتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں میزبان سلمان خان سے سوال پوچھتے ہیں کہ ماضی میں ’اخباروں میں خبریں گردش ہوئیں کہ سلمان خان نے ایشوریا کے گھر جاکر شیشے توڑے اور اپنا ہاتھ کاٹ دیا‘۔

جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’اتنے سال گزر گئے، اب وہ کسی کی بیوی بن چکی ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ اس کی شادی ابھیشیک سے ہوئی ہے، میرے خیال میں ابھیشیک بہت اچھا انسان ہے اور اس نے ایک بڑے خاندان میں شادی کی ہے اور وہ ایک ساتھ بہت خوش ہیں اور کوئی بھی سابق فرینڈ یہی چاہے گا۔‘

سلمان خان نے کہا کہ ’کوئی یہ نہیں چاہے گا کہ دوستی ختم ہونے کے بعد وہ شخص آپ کے بغیر ہمیشہ دکھ بھری زندگی گزارے بلکہ آپ چاہیں گے کہ وہ شخص آپ کے بغیر بھی خوش رہے۔‘

سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان رومانوی تعلقات

یاد رہے کہ 1999 میں کیریئر کے آغاز میں ایشوریا رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کو بےحد پسند کرتے تھے جبکہ ان کو بولی وڈ کی کامیاب جوڑی بھی مانا جاتا تھا، ان دونوں نے ایک ساتھ ’ہم دل دے چکے صنم‘ جیسی کامیاب فلم بھی کی۔

تاہم 2002 میں ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، اور پھر خبریں گردش کررہی تھیں کہ سلمان خان غصے میں ایشوریا رائے کے گھر گئے ، شیشیے توڑے اور اپنا ہاتھ بھی کاٹا۔

بعدازاں ویویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، البتہ جب ویویک نے سلمان خان کے خلاف ایک پریس کانفرنس منعقد کی تو ایشوریا رائے ان سے بھی ناراض ہوگئیں۔

اس کے کچھ ہی وقت بعد اداکار ابھیشیک بچن سے ایشوریا کی دوستی بڑھی اور دونوں نے 2007 میں شادی کی اور ان کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم 57 سالہ سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2024
کارٹون : 13 دسمبر 2024